اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ملت ایران سردشت کے لوگوں کی استقامت اور مظلومیت کو ہر گز فراموش نہیں کرے گی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایران میں واقع سردشت شہر پر عراق کی سابق بعثی حکومت کی جانب سے جون سنہ انیس سو ستاسی میں کی جانے والی کیمیاوی بمباری کو ستائیس برس مکمل ہونے کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سردشت پر کیمیاوی بمباری کے نتیجے میں اس علاقے کے لوگوں کو جو زخم آئے وہ ان کی استقامت ، شجاعت اور اسلامی جمہوری نظام کے ساتھ ان کی وفاداری کی علامت ہیں۔ لاریجانی کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ تمام میدانوں میں ایرانی عوام کی موجودگي ایران کی ترقی و پیشرفت، بحرانوں اور دشمنوں کی دھمکیوں کے مرحلے سے گزرنے کا سبب ہیں اور ایران کے عورتوں مردوں، جوانوں اور بوڑھوں حتی بچوں اور جوانوں نے اپنی استقامت اور اتحاد کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کو نقش برآب کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲