28 جون 2014 - 21:31
داعش نے اپنے ایک کمانڈر کو پھانسی دے دی+ تصویر

عراق میں سرگرم دھشتگرد گروہ داعش نے اپنے ایک کمانڈر کو بعض مالی گھپلے کی بنا پر پھانسی دے دی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں سرگرم دھشتگرد گروہ داعش نے اپنے ایک کمانڈر کو بعض مالی گھپلے کی بنا پر پھانسی دے دی۔
فرانس پریس کی رپورٹ کی مطابق داعش کے عناصر نے ابو عباس عندانی کو حلب میں بعض لوگوں سے رشوت لینے کے جرم میں سولی پر چڑھا دیا ہے۔
داعش نے اعلان کیا ہے کہ اس شخص کو اس وجہ سے سزائے موت دی جا رہی ہے کہ اس نے ایک چک پوسٹ پر ڈرائیوروں کو روک کر ان سے رشوت لی ہے۔
تکفیریوں نے اس شخص کو پہلے تیروں سے چھلنی کیا اس کے بعد اسے سولی پر لٹکا دیا۔
واضح رہے کہ ایک طرف سے تکفیری دھشتگرد کھلے عام لوگوں کو ذبح کرتے اور ان کی عورتوں کی عزتیں لوٹتے ہیں اور دوسری طرف رشوت لینے کے جرم اپنے ایک کمانڈر کو پھانسی دے دیتے ہیں اس کا مطلب  یہ ہے کہ ان کی نظر میں قتل و غارت اتنا بڑا جرم نہیں ہے جتنا رشوت لینا بڑا جرم ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲