28 جون 2014 - 15:44
سعودی عرب کے بادشاہ کی دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت

سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی اعلی سکیورٹی کونسل میں اپنے ہی پروردہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی سرحدوں سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے سعودی عرب دوسرے ممالک میں دہشت گردی کے لئے دہشت گردوں کا ہر ممکن تعاون کرر ہا ہے لیکن اسے سعودی عرب میں آل سعود کی تبدیلی ہر گز قبول نہیں ہے اور نہ ہی وہ سعودی عرب میں اسلامی حکومت کے قیام کا خواہاں ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی اعلی سکیورٹی کونسل میں اپنے ہی پروردہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی سرحدوں سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے سعودی عرب دوسرے ممالک میں دہشت گردی کے لئے دہشت گردوں کا ہر ممکن تعاون کررہا ہے لیکن اسے سعودی عرب میں آل سعود کی تبدیلی ہر گز قبول نہیں ہے اور نہ ہی وہ سعودی عرب میں اسلامی حکومت کے قیام کا خواہاں ہے اسی لئے وہ دہشت گردوں پر شام ، عراق، افغانستان اور پاکستان میں کثیر رقم خرچ کررہا ہے اور دہشت گردوں کو مذکورہ ممالک میں نام نہاد جہاد کے نام پر مشغول رکھے ہوئے ہے۔ ۔سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کے مطابق ریاض میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ عراق میں جاری دہشت گردی کے اثرات سے سعودی عرب بھی متاثر ہو سکتا ہے، دہشت گرد تنظیموں کی ممکنہ کارروائیاں روکنے کے لئے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوام کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب شام اورعراق میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے اور سیکڑوں سعودی شہری عراق اور شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسلامی مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیموں کا اصلی مرکز ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو دہشت گردوں کی حمایت کا ایک دن تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

.......

/169