27 جون 2014 - 12:52
عرب ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کی عراق کے خلاف میڈیا وار

عرب ملکوں کی نیوز ایجنسیاں اور نیوز چینل بالخصوص خلیج فارس کے عرب ملکوں کے چینل عراق کے خلاف جھوٹا پروپگينڈا کرنے میں پیش پیش ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب ملکوں کی نیوز ایجنسیاں اور نیوز چینل بالخصوص خلیج فارس کے عرب ملکوں کے چینل عراق کے خلاف جھوٹا پروپگينڈا کرنے میں پیش پیش ہیں۔ عراق کی نیوز ایجنسی نون کی رپورٹ کے مطابق عرب نیوز ایجنسیوں اور چینلوں نے اپنے مغربی آقاؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عراق کے خلاف میڈیا وار شروع کردی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کویت، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور مصر و قطر کی نیوز ایجنسیوں اور چینلوں نے نو جون سے عراق کے خلاف پروپگينڈا اور نفسیاتی جنگ شروع کررکھی ہے اور عراق کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہيں۔ یہ چینل عراق میں سرگرم عمل دہشتگردگروہ داعش کی چھوٹی موٹی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کرپیش کر ر ہے ہیں۔ واضح رہے اس وقت مغرب اور عرب ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی اھداف کی تکمیل کے لئے عراق خلاف جاری دہشتگردی کی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲