اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی چینل کے مطابق عراق کے نائب صدر خضیر الخزاعی نے، جو اپنے ملک کے صدر جلال طالبانی کی بیماری کی وجہ سے صدارت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، ایک دستورالعمل جاری کرتے ہوئے، نئی حکومت کی تشکیل کی آغاز کیلئے یکم جولائی سے پارلیمانی اجلاس تشکیل دیئے جانے کی سفارش کی ہے۔اس اجلاس کی صدارت، پارلیمنٹ کا سب سے سینیئر رکن کریگا۔عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ موجودہ سخت حالات کے باوجود حکومت، سیاسی عمل اور جمہوریت کے مستحکم بنانے کیلئے عراقی عوام کے فیصلے پر عمل کرنے کی پابند ہے اور عراقی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، ملکی آئین کی شقوں کی بنیاد پر منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ عراق میں گذشتہ تیس اپریل کو پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے جن میں اس ملک کے وزیراعظم نوری المالک کی زیر قیادت حکومت قانون اتحاد نے کامیابی حاصل کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲