27 جون 2014 - 09:10
داعش کے خلاف ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں مظاہرے

ہندوستان کے شہر حیدرآباد کے ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے عراق میں امریکہ کے آلہ کار دہشتگرد گروہ داعش کی وحشیانہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے اسی طرح اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے درخواست کی کہ وہ عراق میں داعش گروہ کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔ اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری سے کہا کہ عراق میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی وحشیانہ کارروائیوں اور عوام کے بہیمانہ قتل پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرے، مقررین نے اس حوالے سے دہشتگردوں کے حامی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہشتگردی کے اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو یہ تمہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲