27 جون 2014 - 08:43
شمالی وزیرستان میں ضرب عضب جاری، ۴۷ دھشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور فوج نے میران شاہ میں پیش قدمی شروع کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور فوج نے میران شاہ میں پیش قدمی شروع کردیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج نے فضائي حملے کرنے کے بعد اب زمینی حملے بھی شروع کردئے ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میران شاہ بازار اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مورچے سنبھال لئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کاروائي کرتے ہوئے کم از کم سیتالیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ پاکستانی فوج کا دعوی ہے کہ اس کی فضائي اور زمینی کاروائیوں میں اب تک دو سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں تاہم بعض حلقوں کا کہنا ہےکہ پاکستانی فوج محض دعوے کررہی ہے کیونکہ اس نے اب تک کسی دہشتگرد کی لاش نہیں دکھائي ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲