اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیوتہران کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے کہا ہے کہ چار دن قبل شروع ہونے والی جھڑپوں کا دائرہ سنگین شہر سے آگے بڑھ کر کجکی ، موسی قلعہ اور نوزاد کے علاقوں تک پھیل گيا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس صوبے کے فوجی کمانڈروں نے طالبان کی سرکوبی کے لۓ مرکزی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے لیکن ابھی تک کوئی مدد نہیں پہنچی ہے۔ ہلمندکے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں ایک سو پینتیس سے زیادہ افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اور ہلاک ہونےوالے تمام افراد طالبان ہیں۔ ان جھڑپوں میں افغانستان کے فوجیوں نے سڑک کے کنارے نصب تیرہ بم نارکارہ بنا دیۓ ہیں۔ یہ جھڑپیں شروع ہونے کے بعد صوبۂ ہلمند کے سیکڑوں باشندے اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲