اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سوڈان کے انسانی وسائل کے وزیر اشراقہ سعید محمود کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ عراق کا حالیہ بحران دراصل مسلمانوں کے خلاف ایک گھناونی سازش ہے۔
عراق میں جاری خونین بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے محمد ظریف نے کہا کہ جو کچھ بھی عراق میں ہورہا ہے یہ مغربی سازش کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو عالمی سطح پر ترقی کرنے سے روکنا ہے۔
انہوں نے اسلامی ممالک کو ہوشیار رہنے اور حساس حالات کو سمجھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی ملک یا تنظیم کو انتشار کے بیج بونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نےٰ ایران – سوڈان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوڈانی حکومت اور عوام کے ساتھ بہتر تعلقات کی قدردانی کرتے ہیں۔
سوڈانی عہدیدار نے اپنی طرف سے اسلامی ممالک خاص کر ایران اور سوڈان کو موجودہ حالات کے تناظر میں یک جھٹ ہونے کی تاکید کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سوڈان کے درمیان بہتر تعلقات ہمیشہ بحال رہیں گے اور سوڈان ہمیشہ ایران کے شانہ بشانہ رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲