ابنا: رپورٹ کے مطابق سلفی وہابی دہشت گرد مشرق وسطی میں امریکی منصوبوں پر عمل کرکے اسرائیل کو مدد بہم پہنچا رہے ہیں اسلامی ممالک بالخصوص شام اور عراق میں سلفی وہابیوں کے بھیانک جرائم کی وجہ سے بیت المقدس کا مسئلہ پس پردہ چلا گیا ہے اور دنیا کی نگاہیں عراق اور شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں پر لگي ہوئي ہیں۔ اسرائيل بھی سلفی وہابیوں کو سعودی عرب کے ذریعہ ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ اسرائیل، سلفی وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ ان اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے جو اسرائيل کے خلاف ہیں ۔
اسلامی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد اپنے بھیانک جرائم کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مذموم سازش کررہے ہیں۔ اس سازش کے پیچھے امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی متحدہ فکر کارفرما ہے۔ سعودی رعب آشکارا طور پر سلفی وہابی دہشت گردون کی عراق، شام، افغانستان اور پاکستان میں مدد کررہا ہے۔ سعودی عرب امریکی خیمہ میں شامل ہو کر اسلام کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
.......
/169