24 جون 2014 - 11:13
پاکستان، قبائلی علاقے میں دہشتگردوں کی ہلاکتوں کا دعوی

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں اس ملک کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 13 شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے6 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں اس ملک کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 13 شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے6 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے راج گل میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ،جس کے نتیجے میں 13 شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہیں۔

.......

/169