ابنا: غیر ملکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی ماہرین کی ٹیم بغداد پہنچ گئی ہے اور یہ ٹیم عراق کی سرکاری فورسز کی توانائیوں کے جائزے کے علاوہ مختلف شعبوں میں اپنے فوجی ماہرین کی موجودگی کے لئے زمینہ فراہم کرے گی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے گذشتہ جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے عراق کی حکومت کی مدد کے لئے تین سو کے قریب فوجی ماہرین کو عراق روانہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
.......
/169