23 جون 2014 - 07:08
ہندوستان کے شیعہ سنی جوان عراق میں داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

ہندوستان میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مسلم جوانوں نے عراق میں سلفی وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جہاد میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں شیعہ اور سنی  مسلمانوں کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مسلم جوانوں نے عراق میں سلفی وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جہاد میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی مسلمانوں نے ہندوستان کے مختلف شہروں میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا مظاہرین سے سنی اور شیعہ علماء نے خطاب کرتے ہوئے داعش دہشت گرد گروہ کو منحرف اور گمراہ گروہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد گروہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پر عمل کرکے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ ہندوستانی مسلمان جوانوں نے عراق میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی مراجع عظام حکم دیں گے وہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف مقدس جہاد میں شرکت کے لئے آمادہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز