اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے باخبر ذرائع نے آج اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات دہشتگرد گروہ داعش اور عراق کے معزول ڈیکٹیٹر صدام کے حامیوں اور بعث پارٹی کے عناصر پر مبنی دہشتگرد گروہ طریقت نقشبندیہ کے درمیان صوبے کرکوک کے مضافات میں ہونے والے جھڑپوں میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ فریقین میں یہ جھڑپیں اس علاقے میں ایندھن کے ایک ذخیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کے مسئلے پر شروع ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ اس سے قبل بھی آپس میں جھڑپیں کرتے رہے ہیں اور شام میں دہشتگرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہزاروں دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات آتی رہی ہیں اور اب عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشتگردوں کی آپسی جھڑپوں میں سیکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲