اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فٹبال کے عالمی مقابلوں میں ایران کی ٹیم کی جانب سے ارجنٹائن کی معروف ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کئے جانے پر ایرانی کھلاڑیوں کی قدردانی کی ہے۔صدر مملکت کے پیغام میں آیا ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کئے جانے کی، جنھوں نے پوری دنیا کے سامنے اپنے عزم و ارادے اور بھرپور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، قدردانی کی جاتی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے پیغام میں آیا ہے کہ اگر چہ آخری لمحات میں میچ کا نتیجہ برآمد ہوا تاہم ڈیڑھ گھنٹے تک ایرانی کھلاڑیوں کا جاری رہنے والا شاندار کھیل، کہ جس کے نتیجے میں آخری وقت تک میچ جیتنے کی امید باقی رہی ہے، ملک کیلئے قابل فخر رہا ہے۔ ایران کے وزیر کھیل محمود گودرزئی نے بھی ارجنٹائن جیسی فٹبال کی معرف ٹیم کے مقابلے میں ایران کی فٹبال ٹیم کی جانب سے کڑا مقابلہ اور بہترین کھیل پیش کئے جانے کی قدردانی کی ہے۔واضح رہے کہ اس میچ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی لیونل میسی نے آخری لمحات میں گول کرکے ایران کے مقابلے میں اپنے ملک کی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا تاہم ایران کی فٹبال ٹیم نے اس میچ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایران اور نائجیریا کا میچ برابر رہا تھا۔ ایران کا اگلا مقابلہ بوسنیہ کی فٹبال ٹیم سے ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲