21 جون 2014 - 13:39

قبائلی علاقوں میں طالبان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پاکستانی فضائیہ کے حملے جاری ہیں۔

ابنا: پاکستانی فضائيہ کے طیاروں نے رات گئے خیبر ایجنسی میں طالبان کے ٹھکانوں پردوبار حملے کئے ہیں۔ پہلے حملے میں تقریبا دس افراد اور دوسرے حملے میں جو حسو خيل پر ہوا تقریبا پچیس افراد مارے گئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہےکہ ان حملوں میں کوئي عام شہری مارا نہیں گيا ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کے حملوں میں اب تک تین سو افراد مارے گئے ہیں۔ اس علاقے سے دسیوں ہزار افراد نقل مکانی کرچکےہیں۔  

.......

/169