ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق جمعے کے روز آپریشن والے علاقوں سے مزید اسّی ہزار افراد کا انخلاء عمل میں آیا۔ بویہ اور دتہ خیل کے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے ان افراد کو بنوں کے راستے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سینتیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔بنوں پہنچنے والے افراد کیلئے بکا خیل کے مقام پر سرکاری کیمپ قائم کیا گیا ہے۔رواں ہفتے کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کی ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج نے خیبر ایجنسی کی تحصیل ملک دین خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔کہا جاتا ہے کہ پاکستانی فوج کی کاروائی میں کم از کم چھے دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ اس سے قبل جمعے کے روز پاکستانی فوج کے لڑاکا طیاروں نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے تھے جن میں پچاس سے زائد عسکریت پسند مارے گئے تھے۔
.......
/169