ابنا: بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع دایح نامی قصبے کے عوام نے جمعے کے روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک میں بے گناہوں کے قتل عام کا ذمہ دار آل خلیفہ حکومت کو قرار دیا۔مظاہرین نے اس اسپتال کی جانب مارچ کیا جہاں سے انھوں نے اس بحرینی کا جنازہ تحویل میں لیا جو آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز کی جارحیت کے نتیجے میں دم توڑ گیا تھا۔ بحرینی عوام کے اس قسم کے مظاہرے سترہ سمیت بحرین کے مختلف دیگر علاقوں میں بھی ہوئے جہاں آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ اس ملک میں شروع ہونے والی انقلابی تحریک کے وقت سے ہی بدستور جاری ہے جس کے دوران حکومت کی جانب سے ابتک سینکڑوں افراد کو تہ تیغ کیا جاچکا ہے۔
.......
/169