ابنا: رپورٹ کےمطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے آج اس بین الاقوامی ادارے میں موجود نامہ نگاروں کے سامنے ایسے پانچ فعال امریکیوں کو حاضر کیا جو دو ہفتہ قبل شام کے صدارتی انتخابات میں آزاد مبصر کی حیثیت سے موجود تھے ۔ ان افراد نے شام کے حالیہ صدراتی انتخابات سے متعلق اپنے مشاہدات کے بارے میں ایک بیان شائع کیا اور نامہ نگاروں کے سوالات کا کھل کر جواب بھی دیا ۔ شیکاگو میں امریکی جنگ مخالف کمیٹی کے رکن "جو آسبکر" نے اپنے بیان میں شام کے عوام سے امریکی دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے شام کے حالیہ انتخابات کی، اس کے انعقاد سے قبل ہی مذمت کی اور جو حکومتیں شام کی جنگ کی پشتپناہی کررہی تھیں انہوں نے شام کے سفارتخانے اپنے ملکوں میں بند کردیئے تاکہ اس ملک میں مقیم شامی باشندے اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیکن بیروت میں شام کے پناہ گزینوں نے تین دن صفوں میں کھڑے رہ کر ووٹ دیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ انتخابات، امریکہ ، نیٹو ، صہیونیوں ، اور عربوں کے لئے شکست اور شام کے عوام کے لئے کامیابی تھے ۔
.......
/169