19 جون 2014 - 13:49
ایران داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا

اسلامی جمہوریۂ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایران، دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کرےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے آج تہران میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگومیں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش گروہ امریکہ اور اسرائیل کا پروردہ ہے کہا کہ اسے صہیونیوں اور رجعت پسندوں نے علاقے میں جنم دیا ہے ۔ رضائی نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس وقت مشرق وسطی میں جس مشکل سے دوچار ہیں اور علاقے میں اسلامی بیداری اور جمہوریت پسندی کی جو لہر اٹھی ہے اس کے سبب امریکہ اور سعودی عرب نے داعش گروہ کو جنم دیا ہے تاکہ اسلامی بیداری پر کنٹرول پاسکیں اور عوام کے جذبات اور بعض عناصر کے اندھے تعصب سے اپنے حق میں فائدہ اٹھائیں۔ انہوں اس بات کا ذکر کرتےہوئے کہ عراق میں داعش گروہ کی کاروائیاں ، پہلے سے تیار شدہ منصوبے کے تحت کی گئی ہیں کہا کہ  یہ منظم کاروائیاں امریکہ ، اسرائیل اور بعض عرب ملکوں کی انٹلی جنس ایجنسیوں کےزیر نگرانی انجام پارہی ہیں ۔ واضح رہے کہ نام نہاد دولۃ الاسلامیۃ فی العراق والشام نامی دہشت گرد گروہ نے، جسے داعش کے نام سے جانا جاتا ہے ، بعض بعثی عناصر اور صدام کے انٹیلیجنس افسروں کے تعاون سے شمالی عراق کے بعض علاقوں منجملہ شہر موصل پر کنٹرول حاصل کرلیاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲