19 جون 2014 - 12:54
پاکستان کے آرمی چیف اور افغان سفیر کی اہم ملاقات

پاکستان کے چیف اف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اسلام آباد میں افغان سفیر جانان موسی زئی نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوج کے آپریشن کے بعد باڈر سیکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان کے آرمی چیف اور افغان سفیر کے درمیان شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے فوجی آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردوں کی جانب سے علاقے سے ممکنہ نقل مکانی کے خدشہ اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سیکورٹی بہتر بنانے سے متعلق اقدامات پربھی بات چیت کی گئی۔

.......

/169