18 جون 2014 - 13:47
پاکستان میں ڈرون حملہ، 5 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کی صبح ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں کم سے کم پانچ مشتبہ انتہاپسند مارگئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کی صبح ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں کم سے کم پانچ مشتبہ انتہاپسند مارگئے ہيں۔ انٹیلیجنس ذرائے کے حوالے سے میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کے ميرانشاہ  علاقے میں ایک گھر اور ایک گاڑی پر چھ راکٹ فائر کئے۔ہلاک ہونے والےمشتبہ شدت پسندوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔یہ ڈرون حملہ ایسے وقت کیا گیا جب شمالی وزیرستان میں پاکستان کی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک درجنوں کی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف قبائلی علاقوں میں جاری فوج کے آپریشن کی وجہ سے مقامی لوگوں کی نقل مکانی بھی تیز ہو گئی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بنوں اور افغانستان کے خوست صوبے کی جانب چلے گئے ہيں ۔ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے كچھ مقامات پرخیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲