17 جون 2014 - 20:46
افغانستان کے مختلف علاقوں میں 67 طالبان ہلاک

افغانستان کي سيکیورٹي فورس نے ملک کے مختلف علاقوں ميں کاروائياں کر کے سرسٹھ طالبان کو ہلاک کرديا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ -ارنا کی رپورٹ کےمطابق افغانستان کي وزارت دفاع نے آج اپنے بيان ميں کہا ہے کہ افغانستان کي  سيکیورٹي فورس نے لغمان، ہرات، خوست، پکتيکا، لوگر، غزني اورہلمند صوبوں ميں آپريشن کرکے سڑسٹھ طالبان کو ہلاک کرديا -ان کاروائيوں ميں چھتيس طالبان زخمي بھي ہوئے ہيں- افغانستان کي وزارت دفاع کے بيان ميں کہا گياہے کہ  مارے گئے طالبان ميں سات پاکستاني طالبان کي بھي لاشيں ملي ہيں - يہ پاکستاني طالبان صوبہ لغمان ميں مارے گئے ہيں اور ان کي لاشيں تورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچادي گئي ہيں - طالبان نے ابھي اس خبر پر کوئي  تبصرہ نہيں کيا ہے -
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲