17 جون 2014 - 11:23
دہشتگردوں سے مقابلہ، آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ قابل تحسین

بحرین میں 14 فروری انقلاب کے حامیوں کی تحریک نے عراق میں دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے واجب کفائی کے فتوے کو سراہا ہے ۔

ابنا: بحرین میں 14 فروری انقلاب کے حامیوں کی تحریک نے عراق میں دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے واجب کفائی کے فتوے کو سراہا ہے ۔ اس تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے آیۃ اللہ سیستانی کے جہاد کفائی کے فتوے نے ثابت کردیا کہ وہ سب سے زیادہ عراق کی قوم اور ان میں اتحاد و یکجہتی کے قائل ہيں ۔ بحرین کی چودہ فروری انقلاب کی تحریک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیۃ اللہ سیستانی کا یہ اقدام ، فتنے اور تکفیریوں کے مرکز کو ختم کرنے ، امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کے دروازے بند کرنے اور مذہبی و فرقہ وارانہ فتنے ایجاد کرنے کی روک تھام کے مترادف ہے ۔ اس تحریک نے شمالی عراق کے شہر موصل پر حملے میں دہشت گردوں کے منصوبے کو ، عراق کے پارلیمانی انتخابات کے کامیابی سے انعقاد کے بعد عراق کے سیاسی عمل کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے سعودی عرب ، قطر ، ترکی ، صہیونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے ایک سازش قراردیا ۔

.......

/169