ابنا: رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اسی طرح ترک باشندوں سے کہا ہے کہ وہ عراق کے سفر سے اجتناب کریں، کیونکہ عراق میں اس وقت سیکیورٹی کی صورت حال خراب ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ترک باشندے جتنا جلدی ہوسکے عراق کے صوبوں موصل، کرکوک، صلاح الدین، دیالیہ، الانبار اور بغداد کو فوری طور پر چھوڑ کر وطن واپس آجائیں۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے اس سے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ عراق دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں ترک باشندوں کے اغواء کی کارروائی کے باوجود، عراق میں ترکی کے مفادات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے، ماضی میں ترکی نے شام میں بحران کے حوالے سے دہشتگرد گروہوں کی بھرپور مالی و لاجسٹک مدد کی ہے۔
.......
/169