اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ مظاہرہ کوئٹہ میں ہوا اور مظاہرین نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ زمینی راستے سے ایران کے زیارتی سفر پر لگائي گئي پابندی ہٹادی جائے۔ مظاہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ عراق و ایران کی طرف زیارت کی غر ض سے جانے والوں کو تحفظ فراہم کرے۔ واضح رہے حکومت پاکستان نے گذشتہ ہفتے سرحدی شہر تفتان میں زائرین پر تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کے بعد ایران کے زمینی سفر پر پابندی لگادی ہے۔ تفتان میں ایران سے زیارت کرکے آنے والوں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملوں میں تیس سے زائد زائرین شہید ہوئے تھے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی پارٹیوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان حلقوں نے حکومت اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کو گرفتار اور کیفر کردار تک پہنچانے میں سنجیدگي کا مظاہرہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲