اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق داعش دہشتگرد گروہ نے آج ایک بیان میں اعلان کیاہے کہ اس نے تکریت میں واقع سباکیر کے فوجی اڈے کے کیڈٹ کالج کے سترہ سو طلباء کو قتل کردیاہے۔ داعش دہشتگردوں نے اس بیان کے ساتھ ہی ایسی تصاویر بھی شائع کی ہیں جن میں داعش کے پانچ دہشتگردوں کو ان طلباء پر فائرنگ کر تے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ ایک اور رپورٹ کےمطابق عراقی کردستان کی پیشمرگہ فورسز نے اعلان کیاہے کہ موصل کے سقوط کے بعد پیشمرگہ فوجیوں نے شام کی سرحد سے متصل ایک گذرگاہ کاکنٹرول سنبھال لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲