ابنا: بغداد سے رپورٹ کے مطابق بغداد کے شمال ميں فوج اور عوامي رضاکار فورس کے جوانوں کي پيش قدمي جاري ہے، اس رپورٹ کے مطابق مقدس شہر سامرا کے اطراف کے علاقے تکفيري دہشتگرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق والشام کے وجود سے پاک کراليا گيا ہے –
اس رپورٹ کے مطابق تکريت، مقداديہ، الحاصل، بيجي ، کرکوک اور اس کے اطراف کے علاقے پوري طرح آزاد ہوچکے ہيں اور فوجي جوان اور عوامي رضاکاروں نے موصل کا محاصرہ تنگ کرديا-
عراقي فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے صوبہ صلاح الدين اور اس کے نواحي علاقوں ميں دہشتگردوں کو زبردست جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے-
عراقي فوج کے ترجمان بريگيڈيئر جنرل عطا کے مطابق دہشتگردوں کو سب سے زيادہ نقصان بيجي کے علاقے ميں اٹھانا پڑا ہے جہاں فوج کي بمباري ميں دوسو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں-
انہوں نے کہا کہ صورتحال پوري طرح سے فوج کے کنٹرول ميں ہے- انہوں نے بتايا کہ فوج اور قبائلي لشکر نے مشترکہ کاروائي کرکے اسحاقيہ اور ضلوعيہ کو بھي دہشتگردوں سے آزاد کرليا ہے-
برگيڈيئر جنرل قاسم عطا نے مزيد کہا کہ عوامي رضا کاروں کي مدد سے فوج نے دہشتگردوں پر کاري ضربيں لگائيں ہيں-
دوسري جانب عراقي وزيراعظم نوري المالکي نے ايک بار پھر دہشتگردوں کے مقابلے ميں شيعہ اور سني مسلمانوں کے درميان اتحادو يکجہتي قائم رکھنے کي ضرورت پر زور ديا ہے-
وزيراعظم نوري المالکي نے ايک بار پھر کہا کہ فوج اور عوامي رضاکار دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کريں گے-
انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام شيعہ اور سني اپنے اتحاد کے ذريعے دہشتگردي کو فرقہ واريت ميں تبديل کرنے کي سازش ناکام بنا ديں گے -












.......
/169