اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پارلیمانی نمائندے سید عمار حکیم اور نجف کے بزرگ عالم دین سید مرتضیٰ قزوینی نے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے ’’جہاد کفائی‘‘ پر مبنی فتوے پر لبیک کہتے ہوئے لباس رزم پہن لیا اور تکفیری دھشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیےعراقی مجاہدین کے ساتھ مل گئے۔
واضح رہے کہ عراق کے تمام مراجع عظام آیت اللہ سیستانی، آیت اللہ بشیر نجفی اور آیت اللہ شیخ اسحاق الفیاض کے علاوہ سنی علماء نے بھی دھشتگردوں کا مقابلہ کرنے اور عراق کو دھشتگردی کی آگ سے بچانے کے لیے جہاد کفائی کے واجب ہونے کا فتویٰ دے دیا ہے۔ جس کے بعد لاکھوں کی تعداد میں شیعہ سنی جوان تکفیریوں کے مقابلے میں اسلحہ اٹھا کر عراقی فوج کا ساتھ دینے کے لیے میدان جنگ میں نکل آئے ہیں۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲