15 جون 2014 - 11:36
عراق، دہشت گردوں سے خلیج فارس کے عرب ممالک سے متعلق آلات برآمد

عراقی سیکورٹی فورسز نے تکفیری دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے خلیج فارس کے عرب ممالک سے متعلق فوجی آلات ضبط کیے ہیں۔

ابنا: عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے صوبۂ صلاح الدین میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروہ ریاست اسلامی عراق و شام (داعش) کے چھپنے کے ٹھکانوں سے یہ آلات برآمد کیے ہیں۔

داعش کے اڈوں سے برآمد کیے گئے یہ آلات، خلیج فارس تعاون کونسل ممالک سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات کی افواج سے متعلق ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے سعودی عرب اور قطر پر ملک میں دہشت گردی کی حمایت اور سیکورٹی کا بحران ایجاد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی سطح پر دہشت گردی کی حمایت کے لیے آل سعود حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

نوری المالکی نے موصل پر دہشت گردوں کے قبضہ کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب داعش نے اپنے جنگجوؤں سے دارالحکومت بغداد کی جانب پیش قدمی کے لیے کہا ہے۔

.......

/169