14 جون 2014 - 20:52
پاک و ہند وزرائے اعظم کے درمیان خطوں کا تبادلہ، ایک اچھا قدم

پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان خطوں کا تبادلہ اور ملکر کام کرنے اور باہمی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت پر تاکید، ایک اچھا قدم ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان خطوں کا تبادلہ اور ملکر کام کرنے اور باہمی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت پر تاکید، ایک اچھا قدم ہے جس کے علاقے میں خواشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف تجزیہ نگار اور صحافی خالد راؤ نے ریڈیو اردو تھران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خالد راؤ نے مزید کہا کہ ہندوستان کے نئے وزیراعظم نرنند مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرکے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اچھی شروعات کی اور پھر پاکستان واپسی پر اپنے ہندوستانی ہم منصب کو خط تحریر کر کے ملکر کام کرنے اور اختلافات کو باہمی طریقوں سے حل کرنے پر زور دیا اور پاکستان کے وزیراعظم کی اس پالیسی سے علاقے کے عوام پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان کے معروف تجزیہ نگار خالد راؤ نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کا جوابی خط بھی ایک اچھا قدم ہے، اور ہندوستان کے وزیراعظم نے بھی اس حوالے سے پڑوسی ہونے کا حق ادا کیا ہے اور دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی یہ پالیسی عوام کے فائدے میں ہے۔

..............

242