اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے عنوان سے ایک سمینار منعقد ہوا ہے، جس میں مقررین نے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسند پاکستان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، جبکہ حکومت ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام اس سمینار میں مقررین نے کا کہا تھا کہ ان لوگو کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی فوری ضرورت ہے جو انتہا پسندوں کو مسلمان سمجھتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ وہ معاشرے کا ایک حصہ ہیں۔ پاکستان کے ایوان بالا سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ انتہاء پسندوں کے پاس ایک نکاتی ایجنڈا ہے، وہ یہ کہ پاکستان کو دنیا بھر سے الگ تھلگ کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہریوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ غیرملکی سیاحوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت گہری نیند سورہی ہے اور دہشت گرد مسلسل حملے کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ انتہاء پسند عناصر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
..................
242