14 جون 2014 - 14:27
افغانستان میں پولنگ مراکز پر سخت حفاظتی اقدامات

افغانستان کے وزیر دفاع نے پورے ملک میں پولنگ مراکز پر سکورٹی کے مکلمل انتظامات پر تاکید کرتے ہوئے عوام سے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع بسم ا۔۔۔ محمدی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل عزم و ارادے کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں پر جائیں اور یہ ثابت کریں کہ وہ اپنے مستقبل کے صدر کے انتخاب کے ساتھ ساتھ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں ۔ محمدی نے یہ بیان کابل میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد دیا انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ مراکز اور عوام کے لئے پورے افغانستان میں سکورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبۂ نمیروز کے پولس افسر محمد قسیم جنگلی نے کہا ہے کہ اس صوبے کے تمام پولنگ مراکز پر ووٹ ڈڈالے جارہے ہیں اور ان مراکز میں کسی قسم کی بدامنی کا مشاہدہ نہیں کیا گيا ہے ۔ واضح رہے کہ آج صبح سے افغانستان میں دوسرے دور کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہورہی  ہے اور سکورٹی فورسیز نے پورے ملک ميں سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی ہیں ۔

 

.......

/169