اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبد اللہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک جیسے چیلنجوں کاسامناہے اور یہ بات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے کہ وہ ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کےساتھ اچھےہمسایہ ملک کےجذبے کے تحت تعلقات چاہتےہیں، پاکستان کو بھی حملوں کاسامناہے۔ دونوں ممالک کواچھے ہمسایہ ممالک کےجذبےکےساتھ مسئلےسے نمٹناچاہیے۔ افغانستان میں کل دوسرے دور کے صدارتی انتخابات منعقد ہورہے ہيں اور انجام پانے والے سروے کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی کامیابی کے امکان زیادہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲