اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل شام عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران عراق میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں عراق کی حکومت اور عوام کے حوالے سے موثر عالمی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی اور دھشتگرد گروہ داعش اور تکفیری گروہوں کو عراق کے تمام عوام کا دشمن قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے وزیر خارجہ سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں تھران کی جانب سے، دھشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی حکومت اور عوام بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ ادھر ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے بھی کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دھشتگردوں کے خلاف مقابلے میں عراق کی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت کرے گا۔ ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج پوری طاقت و قدرت سے تکفیری دھشتگردوں کو کچل دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲