10 جون 2014 - 15:14
ڈاکٹر روحاني ترکي صدر کے عشائيہ کي تقريب سے خطاب

ترکي کے صدر"عبداللہ گل" نے پير کو ايوان صدر ميں ايراني صدر ڈاکٹر حسن روحاني کے اعزاز ميں عشائيہ دياـ

ابنا: ايران اور ترکي کے بڑھتے ہوئے تجارتي تعلقات، خطے کے ممالک کو بھي قريب سے قريب تر لا رہا ہے ترکي کے صدر"عبداللہ گل" نے پير کو ايوان صدر ميں ايراني صدر ڈاکٹر حسن روحاني کے اعزاز ميں عشائيہ دياـ
صدر مملکت کي اعزاز ميں منعقدہ پُرتپاک عشائيہ تقريب سے ڈاکٹر روحاني خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور ترکي کے درميان منفرد اور پائيدار دوستي قائم ہے- پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہري دوستي ہمارے تعلقات کي حقيقي آئينہ دار ہے اور ايران اور ترکي کا بڑھتا ہوا تجارتي تعلقات بھي خطے کے ممالک کو قريب سے قريب تر لا رہا ہے-
صدر مملکت نے کہا کہ اس ميں کوئي شبہ نہيں کہ ايران اور ترکي اچھے ہمسائے ، قريبي دوست ، بااعتماد شراکت دار اور پيارے بھائي ہيں۔ اسلامي انقلاب کے بعد ايران اور ترکي کے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوا اور ايران اور ترکي کے حکام اکثر علاقائي اور بين الاقوامي مسائل ميں ايک جيسي نظر رکھتے ہيں-
صدر روحاني نے کہا کہ ايران کے ہمسايہ ملکوں کے درميان ترکي کو خاص اہميت حاصل ہے اور وہ ايران اور ترکي کے درميان تجارتي لين دين کي حجم کو تيس ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہيں اور دونوں ممالک ميں بڑھتے ہوئے اشتراک سے تعاون کي نئي راہيں کھل رہي ہيں۔
صدر مملکت نے کہا کہ مشترکہ ثقافتي وتہذيبي ورثہ نے ہمارے تعلقات کو گہرائي دي ہے اور دونوں ملکوں کي صلاحيتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل ميں دوطرفہ تجارت کا آئندہ ہدف بائيس ارب ڈالر سے بڑھ کر تيس ارب ڈالر مقرر کيا گيا ہے اور اگر دونوں ممالک پورے عزم کے ساتھ اس ہدف کو حاصل کرنے ميں کوشاں ہوں تو اس کا حصول قطعي مشکل نہيں۔
انہوں نے کہا کے خطے کي حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ايران اور ترکي کے اعلي حکام کے درميان ہونے والے اعليٰ اسٹريٹجي تعاون کونسل کے اجلاس کےفيصلے کےمطابق تہران اور انقرہ تشدد اور انتہاپسندي کے خلاف مشترکہ مہم چلائيں گے۔

.......

/169