10 جون 2014 - 15:10
ايران اور ترکي کے صدور کي موجودگي ميں اعلي سطحي وفود کے مشترکہ اجلاس سے حسن روحاني کا خطاب

ايران اور ترکي باہمي روابط کے فروغ ميں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے پُرعزم ہيں

ابنا: صدر حسن روحاني نے کہا ہے کہ ايران اور ترکي باہمي روابط کے فروغ ميں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے پُرعزم ہيں۔ ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب حسن روحاني نے پير کو ايران اور ترکي کے اعليٰ سطحي وفود کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کيا- انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان تجارتي لين دين کو مزيد بڑھانے کي ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم ايران ميں سرمايہ کاري کے لئے ترک تاجروں کا خيرمقدم کرتے ہيں مزيد کہا ہم آيندہ سال تک دونوں ملکوں کے درميان تجارتي لين دين کو ۳۰ ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہيں اور اگر ترک سرمايہ کار ايران کي وزارتِ تيل ميں سرمايہ کاري کرنا چاہيں، جن کي ماليت ۷۰ ارب ڈالر سے زائد ہے تو ہم انہيں ترجيحي بنيادوں پر خصوصي مراعات فراہم کريں گے۔

.......

/169