10 جون 2014 - 10:57
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 15 دہشتگرد ہلاک، 9 ٹھکانے تباہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیمطابق پاک فوج نے آج علی الصبح پاک افغان سرحد کے قریب واقع وادی تیراہ میں شدت پسندوں کیخلاف فضائی کارروائی کی۔ فضائی حملے میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

ابنا: وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے علی الصبح خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ اور 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں فضائی آپریشن کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور حالیہ چند روز میں ہونے والی تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔

.......

/169