ابنا: رپورٹ کے مطابق، پیر کی شام طوز خرماتو علاقے کی چیک پوسٹ پر کار بم سے حملہ کیا گیا ۔ مقامی سیکورٹی کے سربراہ شلال عبدول نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں 21 افراد جاں بحق اور 140 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں میں چار سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ جلال طالبانی کی قیادت والی پارٹی کے ہیڈکواٹر کے قریب ہوا جس سے آس پاس کے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کرکوک کے طبی ذرائع نے بتایا ہے مارے جانے والے زیادہ تر عام شہری ہیں جبکہ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ حالیہ دنوں میں طوز خرماتو علاقے میں دہشتگردانہ حملے میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب فوج کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ جنوبی بعقوبہ کے کنعان علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونےوالے خودکش حملے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ اسی طرح بغداد میں وزارت حمل و نقل میں کام کرنے والے ایک اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
.......
/169