ابنا: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے اس پیغام میں آیا ہے کہ ایسی صابر ماؤں پر خدائے رحمان و رحیم کا سلام و درود ہو جنھوں نے اپنے لخت جگر اور دلبندوں کی ہجرت کے بعد ان کے پیکر پاک کی کو ئی نشانی ملنے کی امید لگائے رکھی مگر ان کی یہ امید اور آرزو بھی پوری نہیں ہوئی پھر بھی انھوں نے تحمل اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور اپنا بے نظیر کردار ادا کیا۔قابل ذکر ہے کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین(ع) کے جواں سال فرزند جناب علی اکبر کے یوم ولادت کے موقع پر دارالحکومت تہران میں گمنام شہداء کی ماؤں کی قدردانی کی غرض سے کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے جس میں ملک کے مختلف سول و فوجی حکام، شہری انتظامیہ کے عہدیدار، تہران کی اسلامی کونسل کے اراکین اور مختلف ثقافتی شخصیات شریک ہوئی ہیں۔

.......
/169