9 جون 2014 - 13:46
سانحہ تفتان، تین روزہ سوگ کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور دوسری شیعہ تنظیموں نے تفتان میں شیعہ زائرین پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے پراحتجاج کر تے ہوئے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور دوسری شیعہ تنظیموں نے تفتان میں شیعہ زائرین پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے پراحتجاج کر تے ہوئے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے. ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری راجہ ناصر عباس جعفری اور شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے  تفتان میں شیہ زائرین پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دہشتگردانہ حملے کے ذمہ داروں کاپتہ لگا کر انھیں سخت سے سخت سزا دے۔ پاکستان کے شیعہ مذہبی رہنماؤں نے دہشتگردعناصر کےخلاف جلد سےجلد موثرکاروائی نہ کئے جانے کی صورت میں حکومت کوانتباہ بھی دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲