8 جون 2014 - 09:22
عراق میں 12 بم دھماکوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق

عراق میں یکے بعد دیگر 12 بم دھماکوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: عراق میں یکے بعد دیگر 12 بم دھماکوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت بغداد میں مختلف مقامات پر پے درپے کئی کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ ادھر صوبہ انبار کے شہر رمادی کے قريب واقع ايک يونيورسٹی کيمپس ميں مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر کے درجنوں طالب علموں اور پروفیسروں کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔ صوبہ انبار کے دو اہم شہر رمادی اور فلوجہ شہروں کے مختلف حصوں پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ موصل شہر میں بدہشت گردوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

.......

/169