ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے اعلی رکن سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے نائب وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات ہوگي۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے سے پہلے گروپ 1+5 اور ایران کے نائب وزراء خارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی جگہ اور وقت کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 جون کو ہوگا۔
.......
/169