اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق کینڈا کے صحافی اور دانشور برینڈن مارٹینیز نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کے حکام نے اپنے صیہونی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے تاریخ میں تحریف کی ہے اور اب بھی کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کینڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے حال ہی میں دوسری جنگ عظیم میں سابق سوویت یونین کے کردار کر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سوویت یونین کی مدد فسطائيت کو شکست دینے کا اہم سبب تھی۔ مارٹینز سوال کرتے ہیں کہ کینڈا کے وزیر اعظم جو صیہونیزم کی خدمت کرنے میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاھو سے کم نہیں ہیں آخر کس بنا پر تاریخ کی سب سے زیادہ بے رحم اور ظالم ترین حکومت یعنی اسٹالین کی سربراہی میں سابق سوویت یونین کی تعریف کررہے ہیں؟ وہ طنز آمیز لہجے میں لکھتے ہیں کہ دوسری جنگ عظیم میں جوزف اسٹالین نے جو مدد کی تھی وہ دس لاکھ افراد کو تہ تیغ کرنا تھا جس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ہے۔ مارٹینز لکھتے ہیں کہ اسٹیفن ہارپر اور ان جیسے لوگ اس مسئلے کی طرف اشارہ نہیں کرسکتے کیونکہ اس سے ان کے یہودی آقاؤں کی دل آزاری ہوگی اور وہ ناراض ہوجائيں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲