7 جون 2014 - 10:06
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی 20جون کو ملتان آئینگے، شاندار استقبال کی تیاریاں

ایس یو سی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ علامہ ساجد علی نقوی کا استقبال رواں بائی پاس ملتان سے کیا جائیگا، بعدازاں وہ کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی 20 جون کو ملتان آئیں گے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ یوتھ اُن کا شاندار استقبال کریں گے، اس حوالے مختلف علاقوں میں کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں اور رابطہ مہم جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی کا راواں بائی پاس سے استقبال کیا جائے گا، جنہیں قافلے کی صورت میں سورج میانی ملتان لایا جائے گا، جہاں وہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

.......

/169