اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں طالبان کی دھمکیوں اورحالیہ دنوں میں ہونے والے خود کش حملوں کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر کے 26اضلاع کو حساس قرار دے دیا ہے۔
لاہور سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خود کش حملوں کی نئی لہر سامنے آنے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس قرار دیئے جانے والی سرکاری املاک، اہم سیا سی و دینی شخصیات، سرکاری ٹرانسپورٹ، بزرگ ہستیوں کے مزارات ،مساجد، مدارس، غیر مسلموں کی عباد گاہوں کی سیکورٹی انتظامات کوروزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے، تھانوں کی سطح پر سرپرائز چیکنگ اور گشت کے معاملات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے بعض اداروں نے خدشہ ظا ہر کیا ہے کہ شر پسند عناصر پنجاب کے اہم شہروں کو ٹارگٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲