4 جون 2014 - 07:20
بیروت میں امام خمینی (رہ) کی برسی پر مراسم کا انعقاد+تصاویر

امام امت کی رحلت کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز منگل کو لبنان کے دار الحکومت بیروت میں یونسکو ہال میں خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام امت کی رحلت کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز منگل کو لبنان کے دار الحکومت بیروت میں یونسکو ہال میں خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف قوموں کے افراد نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں جو لبنان میں ایرانی سفارتخانے کی دعوت پر منعقد ہوا مختلف مذہب کے لوگوں، لبنان کی حکومتی عہدہ داروں، سید حسن نصر اللہ کے نمائندے، صدر جمہوریہ کے نمائندے، لبنان کے وزیر اعظم اور شیعہ سنی بڑی شخصیوں اور علماء نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے معاون شیخ نعیم قاسم اور اہل سنت کے امام جماعت نے تقاریر کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲