4 جون 2014 - 07:06
عبد الفتاح السیسی ۹۶ فیصد ووٹ حاصل کر کے مصر کے صدر منتخب ہو گئے

عبد الفتاح السیسی مصر میں ہوئے انتخابات میں ۹۶ فیصد ووٹ حاصل کرکے منصب صدارت کے لیے منتخب ہو گئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے: عبد الفتاح السیسی مصر میں ہوئے انتخابات میں ۹۶ فیصد ووٹ حاصل کرکے منصب صدارت کے لیے منتخب ہو گئے۔
مصر میں ہوئے انتخابات میں ۴۷ فیصد لوگوں نے حصہ لیا جن میں ۹۶ فیصد لوگوں نے عبد الفتاح السیسی کو ووٹ دئے جبکہ السیسی کے مد مقابل امیدوار حمدین صباحی تھے جنہوں نے ملک کی عدلیہ میں انتخابات میں دھاندلی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔
مصر کے ذرائع نے السیسی کی کامیابی پر ملک کے اکثر علاقوں میں جشن منائے جانے کی خبر دی ہے نیز ملک کے وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے السیسی کی کامیابی پر قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲