اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی فوجیوں نے آج منگل کے روز صبح سویرے اردن نہر کے مغربی کنارے پر واقع ایک چوکی سے گزرتے ہوئے ایک فلسطینی جوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ جوان صہیونی فوج کی اس چوکی سے گزر رہا تھا کہ صہیونی فوجیوں نے گولی مار کر اسے شہید کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اردن نہر کے مغربی کنارے پر فلسطینیوں کی رفت و آمد کو ممنوع قرار دے رکھا ہے۔
ادھر الرسالہ نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے زبوبا گاوں سے دو فلسطینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲