3 جون 2014 - 12:37
مصر، عرب ممالک میں فوجي حکمران کا زبردست خیر مقدم

مصر ميں سابق فوجي حکمرانوں کي ا‌قتدار ميں واپسي کا خليج فارس کي عرب حکومتوں کي جانب سے زبردست خير مقدم کيا جارہا ہے-

ابنا: اطلاعات کے مطابق مصر ميں فوج کے نامزد اميد وار کي صدارتي اليکشن ميں کاميابي کے اعلان کے بعد بعض عرب ممالک نے عبدالفتاح السيسي کے لئے اپني حمايت بڑھادي ہے- بتايا جاتاہے کہ سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات نے مصر کي مالي امداد کو جاري رکھنے کے ساتھ ہي انرجي کے شعبے ميں بھي مصر کي ضروريات کو پورا کرنے کا اعلان کيا ہے-

خليج فارس کے عرب ممالک نے محمد مرسي کي حکومت کا تختہ الٹے جانے پر مبني عبدالفتاح السيسي کے اقدام کي حمايت کي تھي اور اب حاليہ انتخابات ميں ان کي کاميابي کے اعلان کے بعد ان ممالک کي جانب سے ان کي حمايت ميں اضافہ کرديا گيا ہے- اخوان المسلمين اور اس کے اتحاديوں نے انتخابات کے نتائج کو تسليم کرنے سے انکار کرديا ہے-

.......

/169